فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا کہ جے ڈی ایس کے ریاستی صدر کمار سوامی اور ان کے دستِ راست ضمیر احمد نے اس بات کو حتمی قراردیا کہ عنایت اللہ شاہ بندری ہی بھٹکل سے جے ڈی ایس کے اُمیدوار ہوں گے،اس میں کوئی دورائے نہیں ہے، واضح رہے کہ یہاں بھٹکل سے قریب پچاس اراکین پر مشتمل ایک وفد جس کی قیادت تنظیم کے ذمہد اران کررہے تھے بنگلور پہنچ کر جے ڈی ایس کے ہائی کمان سے بات گفت و شنید کی تو اس موقع پر یہاں اس بات کااعلان کیاگیا ہے ،۔قارئین اس بات کو یہاں ملحوظ کرلیں کے ایک ماہ قبل تنظیم کے اہم اجلاس میں عنایت اللہ کو تنظیم کے اراکین سے بکثرت اعتمادی ووٹ حاصل ہوئے تھے ، اس کے بعد شہر بھٹکل کے کچھ سیاسی لیڈران کی جانب سے پارٹی چھوڑ پکڑ اور مختلف بیانات کی وجہ سے عوام میں ایک قسم کا گمان پیدا ہوگیا تھا کہ عنایت اللہ شاہ بندری کو جے ڈی ایس کا ٹکٹ حاصل ہوگا یا نہیں ، مگر اس بار کے اعلانیہ اعلان اور واضح الفاظوں میں تنظیم کے سامنے بیان سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے عنایت اللہ ہی جے ڈی ایس کے اُمیدوار ہوں گے۔
Share this post
