دبئی جانے کا خواب چکناچور

نیر کے دوستوں نے فکروخبر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی حال ہی میں کچھ دن قبل نیر دبئی جانے کی تیاری کے لئے بنگلور سے لوٹا تھا۔ اپنے کچھ نجی کام سے آج قریب نو بجے وہ ہوناور جاکر واپس مکی آرہا تھا کہ ساڑھے دس بجے کے قریب یہ ناگہانی حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے کے پیشِ نظر پورا منکی شہر سوگوار ہوا ہے ، تادمِ تحریر یہ اطلاع ملی ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہوناورسرکاری اسپتا ل والوں نے نعش کو وارثوں کے حوالے کردیاہے۔ اور آخری دیدار کے لیے میت کو باشہ کالونی میں واقع مرحوم کے گھر میں رکھا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ابھی دو دن قبل ایک بھیانک سڑک حادثے میں شرور کے دو نوجوان فوت ہوگئے تھے اس کے بعد شرالی کا ایک نوجوان سڑک حادثے میں زخمی ہوگیا تھا، ان حادثوں کو ابھی بھٹکل بھلا بھی نہیں پایا تھا کہ ایک ہفتہ کے دوران یہ تیسرا سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔

DSC 0056

manki accident 16 4

 

DSC 0060

Share this post

Loading...