زخمی عورت کی شناخت نیتاڈی کی مقیم آسما(20) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق آسما کی شادی مارچ کے مہینہ میں موٹے تڈکا کہ ایک اسحاق نامی تاجر سے ہوئی تھی ۔ شادی کے تین ہی ماہ بعد وہ مزید جہیز کے لئے اپنی بیوی کو پریشان کرنا شروع کیا۔اور ہر دن ظلم و ستم کا پہاڑ توڑتارہا۔ آسما نے پولس میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر دن مجھے ایک بوجھ تصور کرتے ہوئے وہ اپنا ظلم جاری رکھتا ہے۔ یہ ظلم میں سہتی رہی اور گھر میں نہیں بتایا۔ مگر اس بار اس ظالم نے پیٹ میں لات مارنے کی وجہ سے طبیعت میں ناسازی کے ساتھ ساتھ ہونے والے بچے کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہاں آسمانے بتایا کہ 50پون سونا، اور دو لاکھ روپئے بطور جہیز شادی کے موقع پر دئے گئے تھے، اہل خاندان نے یہاں شکایت کی ہے کہ ملزم کے خلاف شکایت درج کرنے کے باوجود پولس نے گرفتار نہیں کیا ہے ، اب اہلِ خاندان نے پولس ہائی افسران کو اس بات کی شکایت کی ہے۔
Share this post
