بائک اور تیز رفتار لاری کے مابین بھیانک تصادم

اطلاع کے مطابق یہ حادثہ قریب دس بجے پیش آیا ہے۔ فوت ہونے والے نوجوان کی شناخت کامل ابن قاسم (25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ جب کہ شدید زخمی نوجوان کی شناخت نشیل ابن آدم کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ دونوں کا تعلق شرور ناخدا محلے سے ہے۔حادثے کے فوری بعد بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کے لیے دونوں کو کنداپور لے جایا جارہا تھا کہ کامل نے بیچ راہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگیا ، جبکہ سرکاری ڈاکٹر نے ابتدائی معائنہ میں ہی اس کی حالت انتہائی نازک ہونے کی اطلاع دی تھی۔ تادمِ تحریر یہ اطلاع ملی ہے کہ لاش بیندور کے قریب پہنچ چکی ہے ، اور پورا شرور میت کو دیکھنے کے لیے شرور سرکل میں جمع ہوگیا ہے۔ حادثہ کے چشم دید گواہوں نے حادثہ کی تفصیلات سناتے ہوئے فکروخبر کے نمائندے سے کہا کہ بائیک سوار تیزرفتار سے ایک لاری کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ اسی دوران سامنے سے ایک تیز رفتار لاری آگئی ، بچ بچاؤ کا کوئی راستہ نہیں تھا اور بائک سیدھے لاری سے ٹکراگئی۔ فی الحال زخمی نوجوان نشیل کنداپور کے اسپتال میں زیرِ علاج ہے ، جب کہ کامل کی میت کو شہر لایا جارہا ہے۔ یہ حادثہ اہم شاہراہ17دانش ہوٹل کے بالمقابل (موگلی ہونڈا) میں پیش آیاہے۔

jhytu657

 

IMG-20130312-WA0002

Share this post

Loading...