عثمان نگر بھٹکل میں نو منتخب کونسلرس کے اعزاز میں اجلاس

قدوائی روڈ کے کونسلر الطاف کھروری ، بستی روڈ کے کونسلر عبدالرؤوف نائیطے اور عثمان نگر کی کونسلر منجمّا رویندرا کے اعزاز میں شال پوشی کی گئی ۔ محلے کے افراد نے اس سنہرے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میونسپل کونسل کے ذمہ داروں کے سامنے اپنے محلے کے مسائل کو پیش کیا، جس میں راستے درستگی کے علاوہ ، صاف صفائی اور محلوں میں سڑک لائٹ کے مرمت وغیرہ تھی ۔اس موقع پر ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کی گئی ۔ اس موقع پر کونسلرس نے بھی اپنے اپنے تأثرات پیش کئے ۔اخیر میں جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے صدارتی کلمات میں کہا کہ اس کے طرح تمام تر بوجھ میونسپل پر رکھنا صحیح اپنے محلے کے طرف بھی مسائل کی حل طرف کوشاں رہیں اورملازمین کا تعاون کریں۔ استقبالیہ و شکریہ کے کلمات محتشم منڈے صاحب نے پیش کیں ۔ جلسہ کا آغاز عتیق الرحمن ڈانگی ندوی کی تلاوت کلام سے ہوا اور انہی کی دعائیہ کلما ت پر یہ جلسہ قریب شام چھ بجے اختتام کو پہونچا ۔

IMG 0030

jkhium

نیشنل ہائی وے 17ریلوے اٹیشن کراس پر بس اڈے کا افتتاح 

بھٹکل 12؍مارچ (فکروخبر نیوز ) عثمان نگر ریلوے اسٹیشن کراس پر ایک بس اسٹاپ کا افتتاح جناب عنایت اللہ شاہ بندری کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔مسلسل محنت کے بعد یہ بس اسٹاپ میونسپل کونسل کی جانب سے تعمیر گیا ہے جہاں پر سرکاری بسوں کے علاوہ غیر سرکاری بسیں بھی کھڑی رہیں گی ۔ ملحوظ رہے کہ کچھ نجی بس وغیرہ یہاں رکتی تھی مگر اس کے لئے کوئی قانون متعین نہیں تھا، اب چونکہ میونسپل کی جانب سے بورڈچسپاں کیا گیا ہے تو قانونی اعتبار سے اس کو بس اڈہ کی اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔اس موقع پر بس اڈہ کی تعمیری کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے ،ایم جے اعجاز، عبدالروؤف اور تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری کے علاوہ محلہ کے لوگوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔

ghjuyiopl

 

fgtyuh

Share this post

Loading...