دیہاتوں میں بچے اور خواتین کی زندگی اجیرن بن گئی ہے

ان باتوں کا اظہار کنڑا زبان کی مشہور قلمکار جیا اگسور نے کیا ۔ وہ یہاں تعلقہ بیلور ای ردا باپو پرائمری اسکول کے دواگنت گنیش منگیش کوپیکر تنظیم کی جانب سے منعقد کردہ بھٹکل تعلقہ کے چھٹویں ساہتیہ سمیلن سے خطاب کررہی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بچے اپنے بچپن کے مزے لوٹنے سے پہلے ہی کتابوں کے بستے ان کے کندھے پر لاد دئے جاتے ہیں، دن بھر کے اکثر اوقات ، اسکول ، ٹیوشن ، اسکول بس اور رکشہ میں ہی گذر جاتے ہیں، بچوں کو پنڈت بنانے کے چکر میں بچوں سے ان کا بچپن چھینا جارہا ہے ، شہر کے بچوں سے زیادہ دیہات کے بچے چالاک نظر آتے ہیں، انہوں نے یہاں اپیل کی کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ بچوں کو ان کے بچپن کے حسین لمحات سے لطف اندوز ہونے دیں ۔ انہوں نے خواتین پر آج کل ہورہے ظلم و زیادتی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتاہے اب عورتوں کا گھر سے نکلنا دوبھر ہوگیاہے۔ موبائل کی بھرمار، مغربی تہذیب ، نازیبا مناظر دکھانے والے ڈرامے ، ٹی وی سیریل، اور فلمیں ہمارے نوجوانوں کے مقصد کو غلط راستہ دکھارہے ہیں۔ عورتوں کو چاہئے کہ وہ اس ناانصافی کے خلاف آواز اُٹھائیں۔اس موقع پر سینئر قلمکار ڈاکٹر ضمیرا للہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بھٹکل کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر ڈاکٹر نارائنا، ویلکم سمیتی کے صدر گنگادھر شنکر ناڈ کرنی، استاد شری دھر شیٹ اور پورنما نائک وغیرہ موجود تھے۔ 

080320132261

080320132266

شرالی میں آگ حادثہ : مکان جل کر خاکستر 

شرالی 9مارچ (فکروخبر نیوز ) شرالی کے ایک گھر میں آج شاٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگنے کی واردات پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق یہ آگ حادثہ آج ڈھائی بجے پیش آیا ہے،بس اڈہ کے قریب چندروریسٹورنٹ کے عقب میں موجود شوانندا یواسکر نامی شخص کا گھرآگ حادثے کا شکار ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ گھر کے پیچھے سے جارہے تین الیکٹرک تار بتائے جارہے ہیں، ان تاروں میں شارٹ سرکیوٹ ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔ آگ کی خبر سن کر بھٹکل فائر بریگیڈ عملے آگ پر فوری قابو پالینے میں کامیاب ہوا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

DSC 0003

DSC 0004

 

Share this post

Loading...