200 یونٹ مفت بجلی ، کمرشیل عمارتوں کے مالکان اس اسکیم سے نہیں اٹھاسکیں گے فائدہ

congress, bjp, 200 unit free electricity in karnataka, siddaramiah,

بنگلورو 06جون 2023 (آئی اے این ایس)  کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے منگل کو اعلان کیا کہ ریاست میں کرائے کے مکانوں میں رہنے والوں سمیت تمام گھریلو صارفین کو 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 200 یونٹ تک بجلی کے بل ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ان لوگوں پر بھی لاگو ہو گا جو کرائے پر رہتے ہیں۔ یہ کمرشیل عمارتوں پر لاگو نہیں ہوگا۔

گروہا جیوتھی اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے رہنما خطوط، جس کے تحت مفت بجلی فراہم کی جائے گی، میں واضح کیا گیا ہے کہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو لازمی طور پر کسٹمر آئی ڈی اور اکاؤنٹ آئی ڈی کو آدھار کارڈ سے جوڑنا چاہیے۔ گائیڈ لائن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر صارف کے نام پر ایک سے زیادہ کنکشن ہیں تو صرف ایک کنکشن پر ہی وہ یہ فائدہ حاصل کرسکے گا۔

اس اسکیم کے نفاذ کے لیے جاری گائیڈ لائن کی وجہ سے ریاست بھر میں کرائے کے مکانوں میں رہنے والے لوگوں کی اکثریت پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا اور ان کے مکانات کے بجلی کنکشن ان کے مکان مالکان کے نام پر ہوں گے جو متعدد جائیدادوں کے مالک ہیں۔

کے جے جارج وزیر برائے توانائی نے وضاحت کی کہ چونکہ کرائے کے مکانوں میں رہنے والے لوگوں کی اکثریت نے کانگریس کو ووٹ دیا ہے، حکومت ان کے مفادات کا تحفظ کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ انہیں بھی گروہا جیوتی اسکیم کا فائدہ ملے۔

کانگریس حکومت نے کرناٹک میں بھاگیہ جیوتھی، کٹیرا جیوتھی اور امرتا جیوتھی اسکیموں کو بھی بھاگیہ جیوتی اسکیم میں ضم کردیا ہے۔

Share this post

Loading...