یہ لوگ بٹو بیلو ر نامی دیہات واپس ہورہے تھے کہ سرپن کٹے کے قریب ٹیمپو بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 20سے زائد بتائی گئی ہے ، جب کہ اسپتال عملے سے دریافت کئے جانے پر کوئی حتمی تعداد معلوم نہ ہوسکی۔ زخمیوں میں دو بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو کنداپور داخل منتقل کیا گیا ہے ، جب کہ اس بات کی اطلاع بھی ملی ہے کہ کنداپور اسپتال منتقل کئے جانے والوں کی جملہ تعداد 8ہے جب کہ بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں12زخمی اشخاص زیرِ علاج ہیں۔ جنتا کارپوریٹیو بینک کے ایک ملازم جن کی شناخت کرشنا درگپا نائک بتائی گئی ہے ان کے خاندان کے جملہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسپتال عملہ کی مرہم پٹی کی کارروائی جاری رہنے کی وجہ سے شناختی تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں، جب کہ زخمیوں میں عورت ، بچے مرد اور بوڑھے سب شامل ہیں۔
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
Share this post
