اس طرح عزت مآب وزیرِ اعلیٰ نے جملہ 28وزراء کے ساتھ اب کرناٹک کی حکمرانی کریں گے۔ کابینہ میں دوبارہ کب توسیع کا اعلان کیا جائے گا اس کا ابھی تک اندازہ نہیں ہے ۔ کیوں کہ قلمدانوں کے حوالگی کی سب سے بڑی کارروائی ابھی باقی ہے ۔ کیبنیٹ وزراء کے طور پر ۔ آر وی دیش پانڈے، قمرالاسلام، پرکاش ہکیری، رام لنگا ریڈی، ٹی بی جیاچندرا، ہیچ کے پاٹل ، شیامنور۔، شوا شنکرپا، شرنواس پرساد، رماناتھ رائے، ہیچ سی مہادیوپا، کے جے جارج، امبریش، ونئے کمارسورکے، بابورام چنچن سور، مہادیوا پرساد ، انجنییا، ایم پاٹل، ستیش جارکی ہولی ، شواراج تنگڈگی،اور یوٹی قادر نے حلف اُٹھایا توریاستی وزراء کے طور پر کرشنا بھائرے گوڈا، دنیش گنڈوراء، ابھئے چندرا جین، ڈاکٹر شرن پرکاش، پاٹل ، اُماشری، سنتوش لاڈ ، پرمیشور نائک، اور کمنے رتناکر نے حلف اُٹھایا۔ راج بھون کے گلاس ہاؤز میں منعقد ہ اس تقریب میں وزیرِ اعلیٰ سدارامیا کے سامنے تمام وزراء نے اپنے فرائض کے ساتھ انصافی کا حلف اُٹھایا۔ ہر ایک کو الگ الگ حلف دلایا گیا۔ وزراء کے حامیوں کی جانب سے بار بار نعرے لگائے جارہے تھے جبکہ حلفیہ تقریب میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے اپنے وزراء کے تئیں نعرے لگائے۔ ان وزراء میں سے کچھ نئے چہرے بھی ہیں، بابورام چنچن سور، شواراج تنگڈگی، پرمیشور نائک،ونئے کمار سورکے، ایچ انجنیا۔ انہوں نے حلفیہ رسم کے بعد سیدھے سدارامیا سے آشیرواد لیا ، وزارت عہدے کے لئے نئے چہرے ہیں۔
![]()
![]()
![]()
Share this post
