چھان بین کے بعد پتہ چلا کہ جس دن سے بچہ غائب ہے اُس دن سے پڑوس میں مقیم فریدہ بیگم بھی ہے ۔تو پولس شبہ کرتے ہوئے عورت کو حراست میں لے کر تحقیقات کی تو ساری سچائی سامنے آئی ۔ ملزمہ عورت جنیفر کی شادی پہلے جلیل احمد سے ہوئی مگر اس نے اس سے چھوڑ کرساد ی نامی ایک شخص سے رشتہ بنائے ہوئے تھی۔ ساتھ ساتھ لوگ ناتھن مقیم منگلور کے ساتھ بھی اس کے تعلقات تھے۔ تحقیقات کے بعد پولس نے ملزمہ عورت کے بیان کے مطابق تینوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس نے یہ بھی بیان دیا کہ اس بچے کو وہ ایک بچوں کی فلم بنانے والے ایک ایجنسی کو فروخت کرنے والے تھے۔
بنٹوال : کونسل ممبران نے مقامی عوام کی مدد سے بیمار بھکارن کو اسپتال پہنچایا
بنٹوال 13؍نومبر (فکروخبرنیوز) دیورا کٹے نامی بس اڈے پر سخت بیمار حالت لیٹی ایک عورت جو عوام کے مدد کے انتظار کرتی تھک گئی تھی اس کوٹاؤن میونسپل کونسلر دیوداس شیٹی اور دیگر ممبران نے ازبخود اسپتال میں داخل کرکے انسانیت کا ثبوت پیش کیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق دیوداس نے کل صبح عورت کی حالت کے بارے میں بنٹوال کونسل افسران کو صبح دس بجے اطلاع دی ۔ افسران نے اس کی اطلاع ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کودیتے ہوئے اس عورت کو اسپتال میں داخل کرنے کی درخواست کی لیکن شام چار بجے تک کوئی بھی اس عورت کی مدد کے لیے نہیں پہنچا۔ دیوداس شیٹی اس کے بعد اس کی اطلاع منگلور ضلع ہیلتھ افسران کو دی اور ایمبولینس بھیجنے کی درخواست بھی کی لیکن عینی شاہدین کے مطابق شام 7بجے تک بھی ایمولنس نہیں پہنچی ۔ بالآخر عورت کی بگڑتی حالت کو دیکھتے ہوئے کونسل ممبران نے مقامی افراد کی مدد سے کیمونیٹی ہیلتھ کیر پہنچایا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ اس واقعہ صاف ظاہر ہے کہ سرکاری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ آخر کتنی لاپرواہی برتی ہے ۔
دو بائک چور پولیس حراست میں
منگلور 13؍نومبر (فکروخبرنیوز) منگلور دیہی پولیس نے دو سارقوں کو گرفتار کرتے ہوئے بائیک چوری کے معاملے کو حل کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ ملزمین کی شناخت شناخت اویل کرسٹا (19) اور ویوائن کوڈرس (19) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔دورانِ حراست پولیس ملزمین کے پاس موجود دو اسکوٹر اور ایک بائک بھی ضبط کرلی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ ماہ 28 کو ودیا نگر کے ایک گھر سے ایک اسکوٹر چوری کی گئی تھی۔ پولیس کمشنر نے معاملہ کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ۔ دو دن قبل جب وامنجور پولیس چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی تھی اس دوران سوزوکی سوش پر سوار دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کی جانب سے تحقیقات کیے جانے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ لوگ چوری کے کئی معاملات میں ملوث ہیں۔ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔
Share this post
