شہر کے موسیٰ نگر علاقے میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کے موقع واردات پر ہی جاں بحق ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بائیک سوار تیز رفتاری سے بائیک چلاتے ہوئے بے قابو ہوکر کھڑی لاری کے نیچے گھس گیا ۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عبدالرحیم ابنِ حسین (23) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ سڑک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال میں ایک جم غفیر جمع ہوگیا اور بازار میں خریداری کرنے آئے ہوئے لوگ ہسپتال کا رخ کرنے لگے ۔ تادمِ تحریر لوگوں کا ایک جم غفیر اب بھی وہاں پر موجود ہے۔
شرالی اہم شاہراہ پولیس چوکی کے پاس سڑک حادثہ : ایک زخمی
بھٹکل 08؍ اگست (فکروخبرنیوز) ا س حادثے کے کچھ دیر پہلے یہاں شرالی اہم شاہراہ پر واقع پولیس چوکی کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک بائیک سے ٹکراتے ہوئے آگے بڑھ گئی جس کی وجہ سے منکی سے تعلق رکھنے والے شوکت شیخ(25) نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا ہے ۔ یہ نوجوان بھٹکل رمضان بازار میں عید کی خریداری کے لئے منکی سے آرہے تھے ۔ حادثے کے بعد بھٹکل ویلفیر ہاسپٹل میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کنداپور منتقل کیا گیا جبکہ ساتھ میں سوار فوزان کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔
![]()
![]()
![]()
Share this post
