بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، اپوزیشن جماعت کانگریس کی سربراہ سونیاگاندھی، مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شوراج سنگھ چوہان اور دیگر رہنماؤں نے حادثے پر افسوس کا اظہار اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گر نے سے ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر 215 ہو گئی
نئی دہلی ۔ 05 اگست (فکروخبر/ذرائع)ملک میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر 215 ہو گئی ۔ وزارت داخلہ کے مطابق ان میں سے 83 ہلاکتیں گجرات جبکہ 69 مغربی بنگال میں ہوئیں۔ حکام کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں آسمانی بجلی گرنے، مکانات کی دیواریں گرنے اور بجلی کے تاریں گرنے کے نتیجے میں کرنٹ لگنے کے نتیجے میں ہوئیں۔ راجستھان اور اڑیسہ میں بھی بارشوں کی وجہ سے متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
پاکستان سے ممبئی حملے کیس کے 8ملزمان کے آواز کے نمونے مانگے،
ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔وزیر امور خارجہ
نئی دہلی۔05اگست(فکروخبر/ذرائع) پندوستانی امور خارجہ کے وزیر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان سے ممبئی حملے کیس کے 8ملزمان کے آواز کے نمونے مانگیں ہیں پاکستان نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ۔گزشتہ روز پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی امور خارجہ کے ویزر مملکت نے کہا کہ پاکستان سے ممبئی حملوں کے میں ملوث 8افراد کے آواز کے نمونے حاصل کرے کیلئے خط لکھا ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے پاکستان نے کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا ۔
سرکاری اسکولوں کے7ہزار سے اساتذہ کی بی ایڈ کی ڈگریاں جعلی ،تحقیقات شروع
لکھنو۔05اگست(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں سرکاری اسکولوں میں 7ہزار سے اساتذہ کی ڈگریاں جعلی نکلی ، سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی تفتیشی ٹیم نے تحقیقات شروع کر دی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جعلی ڈگری سے متعلق تفتیش کرنے والی خصوصی ٹیم (ایس آئی) نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں پڑھانے والے تقریباً 7ہزار سے زائد ایسے اساتذہ موجود ہیں جن کی بی ایڈ کی ڈگری جعلی ہے ۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق تفیش کے دوران 2005-6میں 10ہزار جعلی ڈگریوں کے کیس سامنے آئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ریاست کے تمام سرکاری اساتذہ کی ڈگریوں کی تصدیق کرائی جا رہی ہے ۔ اور ان کیخلاف ثبوت جمع کیے جا رہے ہیں ۔
Share this post
