سمندر میں پھنسی دو ماہی گیروں کشتیوں پر سوار پندرہ افراد کوبچالیا گیا

کاروار 26/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  ضلع کے انکولہ تعلقہ میں ماہی گیری کے دوران سمندر میں پھنسی ایک کشتی کو کوسٹل سیکوریٹی فورس کی مدد سے بچالیا گیا ہے۔ کشتی پر نو افراد سوار تھے جو سبھی محفوظ بتائے جارہے ہیں۔ بھاری بارش کی وجہ سے سائی کالاشا نامی کشتی پھنسی ہوئی تھی۔ کشتی پر سوار افراد نے کوسٹل گارڈ سے رابطہ کیا جنہوں نے فوری طور پر حفاظتی ٹیم کو بھیج کر نو ماہی گیروں کو ساحل پر لے آئے۔ بعد میں کشتی کو بھی ساحل پر لانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ 
    ایک اور کشتی کو گوا کے واسکو میں بچالیے جانے کے خبریں بھی موصول ہوئیں ہیں۔ ملپے سے ماہی گیری کے لیے روانہ ہونے والی ایک کشتی گوا کے واسکو میں انجمن کی خرابی کی وجہ سے پھنس گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ اس پر چھ افراد سوار تھے جن میں ایک کا تعلق کا بھٹکل اور ایک کا اڑیسہ سے بتایا جارہا ہے۔ بیچ سمندر میں پھنسی اس کشتی کو دوسری کشتی کی مدد سے بچالیا گیا۔

Share this post

Loading...