جس کی بنا پر بڑی گاڑیوں خصو صاً لا ریوں کو وہاں سے گذر نے میں کافی دشواریوں کا سامنا کر نا پڑتا ہے ،جس کے نتیجہ میں اس طرح کے حادثات رونما ہو تے ہیں ،علم میں رہے کہ یہ واقعہ بھی اسی پس منظر میں پیش آیا ہے،زخمی شدہ ڈرائیور کو علاج کے لئے کندا پور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حادثہ میں زخمی نوجوان کی موت
کندا پور۔5؍مارچ۔2017۔(فکرو خبر نیوز)دو دن قبل کندا پور میں واقع مورا کائی نامی علاقہ میں NH 66 پر پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں ایک زخمی ہونے والے نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ،مہلوک کی شناخت کاٹکیری کے رہنے والے دیپک (26)کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، مو صولہ اطلاعات کے مطابق دیپک قلی کا کام کر تا تھا ،وہ اپنے کام سے فارغ ہو کر واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ سڑک پا ر کر نے کے دوران تیزرفتاری کے ساتھ آرہی بس اس سے ٹکرا گئی ،جس کے نتیجہ میں اس کا جسم زخموں سے چور چور ہو گیا ،اور وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے اس دنیا سے چل بسا،بتا یا جا تا ہے کہ دیپک کی 6؍ مارچ کو دولہا بننے والا تھا ،اور اس نے اپنے شادی کے پو رے انتظامات کر رکھے تھے،لیکن شادی کے چند ہی دن قبل سڑک حادثہ کا شکار ہو کر اس دنیا سے چل بسا،جس کی وجہ سے چند دنوں بعد جس گھر میں خوشیوں کی لہر دوڑنے والی تھی وہ اب ماتم کدہ میں تبدیل ہوکر رہ گیا ،پو لیس نے کیس درج کر کے معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
Share this post
