دو لڑکوں نے کی نو سالہ طالبہ کی عصمت ریزی(مزید خبریں )

دورانِ تحقیقات لڑکی نے اس بات کی تصدیق کی مذکورہ دولڑکوں نے چاقو کی نوک پر اس کا ریپ کیا اور واقعہ کا تذکرہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ مشتعل مقامی لوگوں نے ملزم لڑکوں کو ایک درخت سے باندھن کے بعد خوب زدوکوب کرتے ہوئے اپنا غصہ اُتار ا ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے معاملہ کو ہاتھ میں لیتے ہوئے ملزمان کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کررہی ہے ۔ بتایا جارہا کہ متأثرہ لڑکی کے رضاعی باپ اپنے سفر میں ہونے کی وجہ سے لڑکی کو اپنے ایک دوست کی نگرانی میں چھوڑکر گیا تھا جس کے دوران یہ وردات پیش آئی ۔ لڑکی کے رضاعی باپ نے ملزمان کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے ۔ملزمان میں سے ایک مزدور ہے تو دوسرا آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے ۔ 


ضمانت پر رہا ہونے والے ملز م کو پولیس نے ایک دوسرے معاملہ میں کیاگرفتار 

سرتکل 09؍ نومبر (فکروخبرنیوز) موگا ویرا برادری کے لیڈر گنگا دھر کے قتل کے الزام میں ضمانت پر رہا ہونے والے شخص کو پولیس نے ایک دوسرے معاملہ میں حراست میں لیا ہے ۔ ملز م کی شناخت ستیش بائیکامپاڈی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ملزم کی حراست میں لیے جانے کی خوشی میں موگا ویرا برادری کے لوگوں نے پٹاخے پھوڑ کر اور مٹھائی تقسیم کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔ ملحوظ رہے کہ موگا ویرا برادری کے لیڈر گنگادھر کے قتل کے الزام میں ستیش کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد ضمانت پر اسے رہا کردیا تھا۔ اس بات سے ناراض موگاویرا برادری کے لوگوں نے پنمبور پولیس تھانہ میں جم کر ہنگامہ کرتے ہوئے ستیش کو دوبارہ گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ جس کے چند ہی روز بعد ملزم ستیش کو پولیس نے ایک دوسرے معاملہ میں گرفتار کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ واضح رہے کہ انڈین نیشنل کانگریس کے فعال کارکن گنگادھر پنگال (55) کی مئی 15کو ہٹ اینڈ رن کیس میں موت واقع ہوگئی تھی ۔ قتل کا شبہ ظاہر کیے جانے کی بناء پر پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے دیگر ملزمین کے ساتھ ستیش کو بھی گرفتار کرلیا تھا ۔ یاد رہے کہ موگا ویرا برادری کے مختلف تنظیموں نے ستیش کی گرفتاری کی حمایت میں پولیس کو پرزور احتجاج کی بھی دھمکی دی تھی ۔ 

Share this post

Loading...