فون پر اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرکے پولیس کے اعلیٰ افسر کو چونا لگانے والا گرفتار ، دو لاکھ روپئے لوٹنے میں ہوا تھا کامیاب

 

بنگلورو 23؍دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) شہر کے سینئر پولیس افسر کو بذریعہ فون رابطہ کرتے ہوئے دو لاکھ کا چونا لگانے والے فراڈی کا پتہ کرائم برانچ لگانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک شخص نے خود کو کسٹومر کیر کا شخص متعارف کرتے ہوئے آشید موہن پرساد سے اس کے اکاؤنٹ کی تفصیلات جاننی چاہی اور یہ بتایا کہ آپ کا ڈیبٹ کارڈ بلاک ہوگیا ہے جس کو کھلوانا ضروری ہوگیا ہے۔ پولیس افسر نے فون پر پوچھی جانے والی تمام تفصیلات اسے فراہم کی اور اس کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ روپئے غائب ہوگئے۔ ایک اور نمبر سے رابطہ کرتے ہوئے دوسرے کارڈ کی تفصیلات بھی پولیس افسر سے حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا اور اس اکاؤنٹ سے بھی ایک لاکھ کا چونا لگادیا۔ سینئر افسر نے واقعہ کا علم ہونے کے بعد کرائم برانچ میں معاملہ درج کیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے کرائم برانچ کے افسران نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلاکہ کولکاتہ کے مقیم کشور کمار (28) اس واقعہ کا ملزم ہے جسے حراست میں لینے کے بعد عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share this post

Loading...