دو کاروں کے درمیان پیش آئے تصادم میں چھ افراد زخمی (مزید اہم ترین خبریں)

بتایا جارہا ہے کہ اے بی ابراہیم اور ڈرائیور رفیق کو منگلور منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر زمیوں کو نیلیاڈی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ کی وجہ سے ٹرافک نظام درہم برہم ہوگیا۔ ملحوظ رہے کہ ڈی سی ابراہیم کو دو روز قبل ہی جنوبی کنیرا ضلع سے بنگلور تبادلہ گیا تھااور ان کی جگہ ڈاکٹر کے جی جگدیش نے لی تھی ۔ اپنا انگڈی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


لاپرواہ ڈرائیونگ کی وجہ سے ایک شخص کو جیل کی سزا 

منگلور 23؍ جولائی (فکروخبرنیوز) موڈبدری اہم شاہراہ بیڈا گلی پاڈی گاؤں میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ملزم کے خلاف جے ایم ایف سی عدالت نے ایک سال جیل کی سزا اور پانچ ہزار روپئے جرمانہ عائدکیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ مجرم کی شناخت مشتاق احمد (26) مقیم بنگلور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو اب حال میں منگلور کے کنی کامبلا میں رہائش پذیر تھا۔ عدالت نے عائد جرمانہ نہ ادا کی صورت میں مزید تیس دن جیل کی سزا سنائی ہے۔ اسی طرح عدالت نے مشتاق پر لاپرواہ ڈرائیور کی وجہ سے ایک ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کی کار یوسف صاحب (58) مقیم بھٹکل کو گذشتہ سال 22؍ جون کو ٹکراگئی تھی جس کی وجہ سے مشتاق بری طرح زخمی ہوگیا اور اسی رات اسپتال میں اس نے دم توڑدیا تھا۔ اس سلسلہ میں معاملہ بچپے پولیس تھانہ میں درج کیا گیا تھا اور بچپے انسپکٹر لوکیش کمار نے چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اور اسی کی بنیاد پر سنتوش ایس کمدیر نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ 

Share this post

Loading...