دو ہزار کے لئے جمع ہوئی بھیڑ ، تحقیق کرنے پر خبر نکلی جھوٹی

منگلورو 15/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز/ذرائع)  یہاں کے کولور نامی علاقہ میں دو ہزار روپئے اکاؤنٹ میں جمع کرنے کی خبر اس وقت جھوٹی ثابت ہوئی جب سری دیوی پرساد نامی عمارت کے قریب لوگوں سے یہ سوال کیا گیا ہے کہ یہ خبر آپ کو کس نے دی ہے؟  یہاں جمع شدہ لوگوں کے مطابق انہیں یہ خبر ملی ہے کہ مزدوروں کو افسران کی جانب سے دو ہزار روپئے دئیے جانے کی خبر انہیں ملی اور وہ یہاں وصولنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ 
    اطلاعات کے مطابق سری دیوی نامی پرساد نامی عمارت کے قریب چھو سو سے سات سو لوگ جمع ہوگئے، انہیں کسی نے بتایا کہ ان کے بنک اکاؤنٹ میں دو ہزار روپئے جمع کیے جارہے ہیں۔ جب ان سے یہ سوال کیا گیا ہے کہ انہیں یہ خبر کس نے دی ہے تو وہ ہکا بکا رہ گئے اور کوئی جواب نہیں دے سکے۔ 
    قطار میں کھڑے لوگوں کے ہاتھوں میں ان کے بنک پاس بک اور آدھار کارڈ کے زیراکس بھی تھے۔ جب وہاں لیبر افسران پہنچے تو ان کی کار کو عوام نے گھیر لیا جس کے بعد انہو ں نے وہاں سے نکلنے میں ہی اپنی عافیت سمجھی۔ جب بہت زیادہ دیر ہوگئی اور مذکورہ خبر کے تعلق سے عوام کو مزید کوئی جانکاری نہیں ملی تو وہ وہاں سے جانے شروع کردئیے۔ خبروں کے مطابق بھلے ہی عوام کو کچھ ہاتھ نہ آیا ہو لیکن اس طرح سینکڑوں کی تعداد میں ایک ہی جگہ جمع ہونے سے انہوں نے لاک ڈاؤن کے اصولوں کو توڑ ڈالا۔ 

Share this post

Loading...