دو کاروں کے درمیان پیش آئے تصادم میں ایک شخص موقع واردات پر ہلاک (مزید ساحلی خبریں)

ملک میں پھر ہوئی انسانیت شرمسار :سرکاری اسپتال نے بچہ کی لاش منتقلی کے لیے ایمولنس دینے سے کیا انکار 

بنگلور : یکم مئی 2017(فکروخبرنیوز) ہٹ اینڈ رن معاملہ میں جاں بحق ہونے والے تین سالہ بچہ کی لاش گھر منتقلی کے لیے سرکاری اسپتال نے ایمبولنس کی سہولیات فراہم کرنے سے انکار کرکے ملک میں پھر ایک انسانیت کو شرمسار کیا ہے۔ سرکاری ڈاکٹروں نے نہ صرف ایمبولنس دینے سے انکار کیا بلکہ حادثہ کی اطلاع پولیس کو بھی نہیں دی جس کے بعد میڈیا کے ذریعہ پھیلی خبروں کی بنیاد پر پولیس اسپتال پہنچی اور تحقیقات شروع کردی۔ اطلاعات کے مطابق یہ معاملہ بنگلور کے انیکل اسپتال میں پیش آیا جہاں ایک والد ہٹ اینڈ رن معاملہ میں شدید زخمی اپنے تین سالہ بچہ رحیم کو اسپتال لے گیا۔ ڈاکٹروں نے رحیم کو مردہ قرار دیا لیکن پولیس کو اس کی اطلاع نہیں کی اور نہ پوسٹ مارٹم کی کارروائی انجام دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیا ذرائع سے ملی خبروں کی بنیاد پر ہم رات قریب ساڑھے دس بجے اسپتال پہنچے جبکہ یہ حادثہ رات ساڑھے سات بجے پیش آیا تھا۔ایک ویڈیو میں ایک شخص کو انیکل اسپتال کے باہر اپنے بچہ کو کندھے پر اٹھائے روتے ہوئے دیکھا گیا اور کچھ لوگ اس سے بات چیت کررہے ہیں۔ وہ شخص تقریباً ایک گھنٹے تک وہاں اپنے بچہ کی لاش اٹھائے رہا ، ایک گھنٹہ بعد ایک شخص آگے آیا اور اپنے اسکوٹرپر سوار کرکے اس کو لے گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ لڑکے کے والدین کا تعلق آسام سے ہے اور وہ مزدور ی پر یہاں کام کرتے ہیں۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے اس سے پلو جھاڑتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہم نے اس کے بچہ کے انتقال کی خبر دی تو وہ روتا ہوا بھاگنے لگا۔ تعلقہ ہیلتھ افسر کے مطابق ڈاکٹروں نے پولیس کو اطلاع نہ دے کر ایک بڑی غلطی کی ہے اور لڑکے کی لاش بھی بغیر پوسٹ مارٹم کے ہی روانہ کردی گئی۔ انیکل پولیس اس پورے معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے او رمزید تفتیش کے لیے والدین کو ڈھونڈ رہے ہیں۔

کاسرگوڈ : ایمبولنس اور کار کے درمیان تصادم : دو خواتین جاں بحق ، تین شدید زخمی 

کاسرگوڈ : یکم مئی 2017(فکروخبرنیوز) کار اور ایمبولنس کے درمیان پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں دو خواتین کے جاں بحق ہونے اور تین افراد کے شدید زخمی ہونے کی واردات بنڈی یوڈ کے قریب مالنگائی میں پیش آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت زلیخہ (60) اور ماریہ مفیدہ(17) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چھرا گھونپنے کی وجہ سے سخت زخمی شخص کو منگلور منتقلی کے دوران ایمبولنس کار سے ٹکراگئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں خواتین کار میں پھنس کر ہی رہ گئیں ، مقامی لوگوں نے خواتین کو باہر نکالا لیکن تب تک وہ اپنی آخری سانسیں لے چکی تھیں۔ موقعہ پر موجود لوگوں نے حادثہ میں شدید زخمی افراد اور ایمبولنس میں موجود شدید زخمی شخص کو دوسری سواری کے ذریعہ منگلور منتقل کیا ۔ حادثہ کی وجہ سے منگلور ، کاسرگوڈ روڈ پر ٹرافک کا نظام درہم برہم رہا۔ کمبلے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Share this post

Loading...