یلاپور : دوبائک کے آپسی تصادم میں تین افراد زخمی ، ہبلی کے ایم سی اسپتال داخل

یلاپور 16؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) دو بائک کے آپسی تصادم کے نتیجہ میں تین افراد کے زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ یہ حادثہ کنی گیری میں پیش آیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی شناخت پروین منجوناتھ نائک (24) نیتراوتی منجوناتھ نائک جبکہ مخالف سمت پر سوار سرسی تعلقہ کے سنکپا کورور کو بھی شدید چوٹیں پہنچی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ سنکپا کورور کلیان سے یلاپور جانے کے دوران بے توجہی کے ساتھ اپنی گاڑی چلارہا تھا اور سامنے سے آرہی بائک سے تیز رفتار کے ساتھ ٹکراگیاجس کے نتیجہ میں تینوں افراد زخمی ہوگئے اور بائک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ یلاپور کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنیکے بعد ہبلی کے ایم سی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share this post

Loading...