بالآخر انہوں نے پولیس کو اطلاع کردی ، پولیس نے لاڈج پہنچنے کے بعد دروازہ توڑدیا جس کے بعد مذکورہ واردات منظر عام پر آئی۔ شبہ ہے کہ دونوں نے پھانسی پر لٹکنے سے قبل زہر پی لیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کدری پولیس تھانہ میں کئی افراد نے مذکورہ دونوں بھائیوں کے خلاف چٹ فنڈ میں دھوکہ دہی کے معاملات درج کرلیے ہیں اور پولیس کی گرفت سے بچنے کے لیے وہ کئی دنوں سے شہر میں موجود نہیں تھے۔
آٹھ سالہ دشمنی نے لی آٹھ سالہ لڑکے کی لی جان ،
شیموگہ : 08؍مارچ ۰فکروخبر نیوز)شہر میں گزشتہ ہفتہ ہونے والے آٹھ سالہ لڑکے کی گمشدگی معاملہ میں ایک حیرت انگیز انکشا ف ہوا ہے ،ذرائع کے مطابق اْٹھ سالہ لڑکے کی لاش شکاری پور علاقہ سے بر آمد کی گئی ہے ،آٹھ سال سے چلی آرہی دشمنی کی بناء پر لڑکے کو قتل کئے جانے کی جانے کی بات سامنے آئی ہے،تفصیلات کے مطابق مجرم بساوراج نے آٹھ سال قبل ایک چوری کی واردات انجام دی تھی لیکن اس کے ایک دوست لنگارا جو نے اس کی اسکی اس کرتوت کی پولس کو خبر دی جس کے بعد اسے جیل کی ہوا کھانی پڑی ، اسی وقت سے راجو کے خلاف اس کے دل میں نفرت پیدا ہونے لگی ،اس نے اپنے دوست کی ہنستی کھیلتی زندگی کو برباد کرنے کے لئے منصوبہ بناتے ہوئے اس کی بیوی کو اپنے جال میں پھنسا تے ہوئے اس کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کئے ،باپ کی غیر حاضری میں جب بساوراج کو اپنے گھر آتے جاتے دیکھا تو اس آٹھ سالہ لڑکے پریم نے اعتراض جتایا،اس بات سے مشتعل بساوراج نے لڑکے کے قتل کا منصوبہ بنایا ،اور اسکول کے باہر سے ہی بچے کو چاکلیٹ کا لالچ دے کر شکاری پور کے ایک سنسان علاقہ میں لے جاکر وہاں ایک ندی میں ڈبو کر قتل کر دیا اور قریب ہی ایک جگہ لاش دفن کر وہاں سے بینگلورفرار ہوگیا لیکن پولس اس معاملہ کی جانچ پڑتال کے بعد بساوراج تک پہنچنے کے بعد کامیاب ہوگئی ،تفتیش کے بعد اس دل دہلا دینے والے واقعہ کا خلاصہ ہوا ہے۔
گھر کے چھت سے لٹک کر طالبِ علم کی خودکشی
اڈپی : 08؍مارچ (فکروخبر نیوز) یم جی یم کالج میں زیر تعلیم ایک سترہ سالہ لڑکے کی اپنے گھرمیں چھت سے لٹک کر خود کشی کئے جانے کا واقعہ یہاں کنجی بیٹو نامی علاقہ میں 08؍مارچ بدھ کے روز پیش آیا ہے ،مہلو ک کی شناخت ہریش ولد ہنومن تھپا کی حیثیت سے کی گئی ہے ، تفصیلا ت کے مطابق ہریش بدھ کے روز گھر میں ہریش اور اس کے علاوہ کوئی موجود نہ تھا ،اس وقت اس نے ساری کا پھندا بنا کر اپنے کمرہ میں ہی خود کشی کر لی ،بتایا جا رہا ہے کہ ہریش پی یو سی کا ایک طالب علم تھا پڑھائی میں بھی وہ کافی ذہین تھا اور پی یو سی کے امتحانات میں اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے کے لئے پرعزم تھا ،اس سلسلہ میں ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحان کے دباؤ سے پریشان ہو کر اس نے خود کشی کر لی ہے جب کہ گھر والوں کا کہنا ہے کہ گھر والوں نے اس کی تعلیم کے سلسلہ میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رکھی تھی ،وہ خود پریشان ہیں کہ آخر اس سنگین قدم اٹھانے کے پیچھے کیا وجہ ہو سکتی
Share this post
