صفوان گمشدگی معاملہ میں پولس نے دو ملزمین کو گرفتار،نوجوان کو قتل کر نے کا شبہ

عینی شاہدین نے اس واقعہ کی خبر اس کے اہل خانہ کو دی جس کے بعد اس کے والد کی طرف سے پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا تھا ،ہفتہ گزرنے پر بھی صفوان گمشدگی کے معاملہ میں پولس کچھ سراغ نہیں جٹا پا رہی تھی ،جس بناء پر اس کے اغواکرنے والوں کی گرفتاری اور اس معمہ کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے مقامی ایک تنظیم کی جانب سے احتجاج بھی درج کیا گیا ،آخر کار آج پولس نے دعوہ کیا ہے کہ اس میں ملوث دو افراد کو انہوں نے حراست میں لے لیا ہے ،کہا جا رہا ہے کہ ملزمین نے اسے اغوا کرنے کے بعد اس کا قتل کر اگمبے گھاٹ پر اس کی لاش پھینک دی تھی ،پولس معاملہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Share this post

Loading...