کرناٹک بجٹ کا اثر : یکم اپریل سے پٹرول اور ڈیزل ہوگا مہنگا

بنگلورو، 5 مارچ 2020 (فکروخبر/ذرائع) کرناٹک میں پٹرول اور ڈیزل یکم اپریل سےمہنگا ہوجائے گا کیونکہ مالی سال 21-2020 کے ریاستی بجٹ میں دونوں استعمال شدہ ایندھنوں پر VAT میں 3 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ایڈی یوروپا نے ریاستی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا، "یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں 1.60 روپے فی لیٹر اور ڈیزل میں 1.59 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوگا، کیونکہ میں نے دونوں ایندھن پر 3 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) میں اضافے کی تجویز کی ہے،" ودھان سودھا میں ریاستی قانون ساز اسمبلی میں آئندہ مالی سال بجٹ میں پیٹرول پر VAT کو 32 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد اور ڈیزل پر 21 فیصد سے 24 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
"اس اضافے کے بعد بھی، کرناٹک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ہمسایہ ریاستوں میں رواں سال کے مقابلے میں کم ہے۔

پٹرول او رڈیزل پر بڑھتی قیمتوں سے عوام پر اضافی بوجھ پڑنے کے امکانات کو اب مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ کیونکہ بڑھتی مہنگائی سے ایسے بھی لوگ پریشان ہیں اور اب اس اضافی بوجھ سے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
 

Share this post

Loading...