مچھر مار دوائی پینے سے اٹھارہ ماہ کی بچی فوت : اہلِ خانہ غم سے نڈھال

کاسرگوڈ 19 دسمبر2023: مچھر مار دوائی پینے سے 18 ماہ کی بچی فوت ہونے کا واقعہ کنہانگڑ میں پیش آیا ہے۔

متأثرہ بچی کنہنگڈ ٹاؤن کے کلوروی وارڈ کے باوا نگر کے رہنے والے انشفا پی کے اور رمشید کی بیٹی تھی۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گھر میں ایک تقریب کے دوران اہلِ خانہ بچی سے بے خبر تھے۔ اس دوران ایک شیلف پر رکھی مچھر مار دوائی بچی نے پی لی۔ جیسے ہی گھر والوں کو پتہ چلا تو وہ کنہانگڑ اسپتال لے گئے لیکن وہاں اس کا علاج نہیں ہوسکا۔ اس کے بعد اسے فوری طور پر منگلورو لے جایا گیا لیکن بچی نے اپنی آخری سانس لی۔

اٹھارہ ماہ کی بچی کی موت سے اہلِ خانہ غم سے نڈھال ہیں۔

Share this post

Loading...