بنگلور: یکم جولائی2020(فکروخبرنیوز) اٹھارہ اسپتالوں کا چکر کاٹنے کے باوجود باون سالہ شخص اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔ یہ واقعہ کہیں اور کا نہیں بلکہ ریاست کرناٹک کے مشہور شہر بنگلورو کا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گارمنٹس فیکٹری کے باون سالہ مالک کو سانس لینے میں کافی دقتیں پیش آرہی تھیں۔ اسے علاج کے لئے ایک دو نہیں بلکہ اٹھارہ اسپتالوں میں لے جایا گیا لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اسے کہیں پر بھی علاج کی سہولیات حاصل نہ ہوسکیں۔ اس کی وجوہات یہ بیان کی جارہی ہیں کہ اسپتالوں کے پاس بستروں کی کمی کی وجہ سے وہ اسکا بروقت علاج نہیں کرسکے۔
آخر اس شخص کو راجا نگر نگر اسپتال میں کورونیوائرس ٹیسٹ کرایا گیا۔ وہاں سے، انہیں بورننگ اسپتال بھیج دیا گیا۔ تاہم اس شخص نے بورنگ اسپتال میں داخل ہونے سے پہلے آخری سانس لی۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اسے کورونا انفیکشن تھا یا نہیں؟
ریاستی وزیر برائے صحت بی سری راملو نے ایک ٹویٹ میں کہا، "میڈیا میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کی بنیاد پر متعدد اسپتالوں کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ وہ انہیں ہنگامی طبی امداد دینی چاہئے۔ انہو ں نے کہا ہے کہ یہ نہ صرف غیر انسانی ہی ہے بلکہ اس کے خلاف بھی کہ وہ ہنگامی حالت بہانہ بناکر علاج سے انکار کردیں۔ کوویڈ -19 وبائی مرض کے دوران ہر ایک پر دباؤ ہے۔ انہوں نے طبی عملہ سے درخواست کی ہے کہ موقع پر مریضوں کو علاج فراہم کریں۔
Share this post
