لنگسگور 9 مارچ 2022(فکروخبرنیوز) رائچور ضلع کے بی ای انجیئرنگ کالج کی 16 گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ہونہار طالبہ کے اعزاز میں آج سرکاری اردو ہائر پرائمری اسکول لنگسگور کی جانب سے ایک تہنیتی پروگرام معنقد کیا گیا جس میں ان کی گلپوشی اور شال پوشی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی گئی ۔
اس موقع پر بشریٰ متین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عمر اب آگے بڑھنے کی ہے ۔ جس طرح کی محنت آپ اس عمر میں کریں گا اس کا ثمرہ آپ کو آگے چل کر ملے گا۔ انہوں نے اس کامیابی پر اللہ کاشکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی زندگی میں نمازوں کی پابندی کا اہتمام رکھے کیونکہ نماز کے ذریعہ کامیابی کا حصول نہایت آسان ہے۔ اسی طرح انہوں نے اساتذہ کی باتوں کو ماننے اور ان کی سرپرستی میں اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی نصیحت کی۔
اس موقع پر اسٹیج پر موجود محترمہ نملا پاٹل ، سمیہ پروین ، صبیحہ بانو ، گیتانجلی ، آفرین بانو ، شعبان و ایس ڈی ایم سی کے صدر بابا جان اور دیگر معلمات موجود تھے۔
فکروخبر بھٹکل بھی اس ہونہار طالبہ کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔ اللہ اسے مزید ترقیوں سے نوازے ، آمین
Share this post
