سیلاب سے متأثرہ اسکولوں کی مرمت کے لیے 150کروڑ کا فنڈ جاری

بنگلورو 12/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  سیلاب زدہ علاقوں کے اسکولوں کی مرمت کے لیے حکومت نے اقدام کرنا شروع کردیا ہے۔ حالیہ سیلاب سے دس ہزار سے زائد اسکولی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جس کی درستگی کے لیے حکومت نے پہلے مرحلہ میں 150روپئے کروڑ کی منظور دے دی ہے۔ وزیر قانون اور پارلیمانی امور جے سی مادھو سواجی نے اسمبلی اجلاس میں اس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر ابتدائی وثانوی تعلیم ایس سریش کمار کی جانب سے ایک درخواست داخل کی گئی تھی جس میں اسکولی عمارتوں کے نقصان کی بھرپائی کے لیے 500کروڑ روپئے کے فنڈ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بیلگاوی کے سورنا سودھا میں اجلاس چلانے سے حکومت کو کوئی خوف نہیں ہے ضلع انتظامیہ کی جانب سے سیلاب اور بارش سے متأثرہ علاقوں میں راحت رسانی کے کام چلتے وہاں اجلاس نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حزبِ اختلاف کی پارٹیاں اسے بی جے پی کا خوف قرار دے رہی ہے جو کہ سچ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ لیجس لیچر کا اجلاس بیلگام کے بجائے بنگلورو میں منعقد کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد عوام نے یہ کہا تھا کہ غصہ کی خوف کی وجہ سے بی جے پی نے بیلگام کے بجائے بنگلورو میں اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

Share this post

Loading...