منگلورو میں لوگوں کے لیے بسوں کے دردِ سر بنے ہارن ضبط

منگلورو  21/ اگست 2019(فکروخبر نیوز)  شہر اور اس کے آس پاس دوڑنے والی بعض بسوں کے ہارن کچھ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی آواز کسی دھماکہ سے کم نہیں ہوتی۔ پیدل چلنے والا یا پھر موٹر سوار اور بائک سوار کے لیے یہ کسی مصیبت سے کم نہیں۔ سٹی پولیس نے اس سے قبل بھی ان بسوں کے خلاف کارروائی کی تھی لیکن آج بھی پولیس نے تقریباً ستر بسوں کے خلاف کارروائی کی۔ سرکاری بسوں سمیت پندرہ بسوں کے اس طرح کے ہارن ضبط کیے گئے اور ان کے خلاف پولیس نے کارروائی کرنے ہوئے صوتی آلودگی کے ذیل میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Share this post

Loading...