کیا اسپیکر کے پاس14اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کی گنجائش ہے؟

بنگلورو 07/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  کرناٹک میں اتحادی حکومت کے 14اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد اتحادی حکومت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اسمبلی اسپیکر رمیش کمار نے کہا کہ اراکین اسمبلی کے دفتر پہنچنے کے وقت وہ دفتر میں نہیں تھے۔ ان کے دفتری عملہ نے ان کو اس بات کا اطلاع دی ہے اور انہوں نے ہدایت دی کہ تمام کے استعفے موصول کرکے انہیں رسید دے دی جائے۔ اسپیکر رمیش کمار نے کہا کہ وہ منگل کے دن دفتر جاکر استعفوں کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بقاء کا فیصلہ اسمبلی میں ہوگا۔ یہ سمجھنا جارہا ہے اگر اسپیکر حکومت بچانا چاہیں تو اور اراکین کے استعفے قبول کرنے میں تاخیر کرسکتے ہیں یا انہیں نااہل قرار دے سکتے ہیں۔ یہ پوچھے جانے پرکہ استعفے دینے والوں کے نام کیا ہیں جس پر انہو ں نے کہا کہ ان کی عمریں ستر کو پار کرچکی ہیں اور ان کی یادداشت کمزور ہے۔ اس لیے وہ خود دفتر سے رابطہ کرکے اطلاعات حاصل کرلیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ ان اراکین نے گورنر سے ملاقات کی ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ یہ ان کی مرضی پر منحصر ہے۔ چاہے تو ملاقات کرسکتے ہیں۔ انہیں کوئی روک نہیں سکتا۔ اسپیکر نے کہا کہ کسی بھی رکن اسمبلی نے پیشکی طور پر ان سے ملاقات کا وقت نہیں لیا تھا۔ اس لیے وہ اپنے دفتر میں نہیں تھے۔ 

Share this post

Loading...