منگلور :بغیر دستاویزات کے سفر کررہے تیرہ طلباء کو ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا

پولیس نے انہیں اپنی نگرانی میں لینے کے بعد چائلڈ ویلفیر کمیٹی کے سپرد کردیا، پولیس نے بچوں کے اسمگلنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیرہ کو چھوڑ کر بقیہ چوتیس طلباء کے پاس دستاویزات اور ان کی والدین کا اجازت نامہ موجود ہے جس کی بنیاد پر انہیں چھوڑ دیا گیا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ پولیس نے یہ اقدام بچوں کی حفاظت کے پیشِ نظر کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بنگلور میں مدرسہ کے چند طلباء کو پولیس افسران نے حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کے بعدبنگلور کے ذمہ داروں کی جانب سے کی گئی مداخلت کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

Share this post

Loading...