گیارہ سالہ بہادرلڑکا خود کو اژدہے کی گرفت سے نکلنے میں ہوا کامیاب (مزید ساحلی خبریں)

جھاڑیوں سے گذرنے کے دوران اچانک ایک اژدہا نے اس پر حملہ کرتے ہوئے اس کو دبوچ لیا اور پوری طرح اپنی گرفت میں لے لیا۔ اچانک ہوئے اژدہے کے حملہ سے پریشان لڑکے نے خود کو اژدہے کی گرفت سے چھڑانے کی بھرپور کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہا۔ اس دوران قریب میں موجود ایک پتھر اٹھاکر اژدہے کے سرپر بار بار حملہ کردیا جس سے اژدہے کی آنکھ سخت زخمی ہوگئی اور گرفت ڈھیلی ہونے سے لڑکا آزاد ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اژدہے کی گرفت سے آزاد ہونے کے بعداس نے مدد کے لیے آواز لگائی ۔ اس دوران قریب سے گذر رہی ایک لڑکی جب اس کی مدد کے لیے آگے بڑھی تو اس نے اژدہے کے موجود ہونے کی وجہ سے لڑکی کو دور ہی پر رکنے کا اشارہ کردیا۔ جب اژدہے وہاں سے چلاگیا تو لڑکی نے مذکورہ لڑکے کو اٹھاکر متعلقین کے حوالے کیا ۔حملہ میں لڑکا شدید طور پر زخمی ہوا ہے اور اس کے سر اور پیر پر سخت چوٹیں پہنچی ہیں ۔ زخموں سے نڈھال لڑکے کو بی سی روڈ پر واقع ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں سے منگلور کے فادھر ملر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ لڑکے کے والد سریش نے ذرائع کو بتایا کہ لڑکے کو انتہائی نگہداشت والے کمرے میں رکھا گیا ہے اور اس کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔ 


کالے جادو کے ذریعہ خزانے کی تلاش میں اٹھارہ ماہ کی لڑکی کے قتل کا شبہ 

یادگیر 05؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) کالے جادو کے ذریعہ خزانے کی تلاش میں اٹھارہ ماہ کی لڑکی کا قتل کیے جانے کی ایک سنگین واردات تعلقہ کے شاہاپور گاؤں میں منظر عام پر آئی ہے۔ مذکورہ لڑکی کی شناخت بسایا سوامی اور لکشمی کی دوسری لڑکی امترا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق شبہ کیا جارہا ہے کہ لڑکی کا قتل کالے جادو کے ذریعہ خزانے کی تلاش کے لیے گیا ہے لیکن ملزم کی ابھی تک شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ فکروخبر کے مطابق پیر کی رات جب لڑکی کی ماں تین بجے رات جاگ گئی تو اس کے قریب سورہی اٹھارہ ماہ کی لڑکی غائب تھی۔ گھروالوں کی جانب سے جب اسے تلاش کیا گیا تو گھر کے باہر موجود کنویں میں لڑکی لاش پائی گئی۔ مقامی لوگوں اور لڑکی کے دادا کو شبہ ہے کہ لڑکی کا قتل کالے جادوکے لیے کیا گیا ہے۔ ضلع پولیس کمشنر نے بھی جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد تحقیقات کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ وڈاگیرہ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔


ایک اورکے ایس آر ٹی سی بس کے کنڈکٹر نے بس میں ہی خودکشی کرلی 

کلبرگی 05؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) اعلیٰ افسران کی جانب سے جرمانہ عائد کیے جانے سے دلبرداشتہ ہوکر ایک کنڈکٹر کی جانب سے بس میں لٹک کر خودکشی کرلیے جانے کی واردات کل رات یہاں پیش آئی ہے۔ مہلوک کنڈکٹر کی شناخت ایرانا مقیم مونے کیرا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو بیدر کے کے ایس آرٹی سی بس بیدر میں کنڈکٹر کے طور پر ملازمت کیا کرتا تھا۔ فکروخبر کے مطابق بیدر بس اڈے پر کھڑی کی گئی بس میں بس کے اندر اس کی لٹکتی لاش پائی گئی ۔ منگل کے روز کالابرگی کے چنچولی میں جانچ کے دوران دو مسافروں کو ٹکٹ نہ دئیے جانے کی وجہ سے اعلیٰ افسران نے اس پر جرمانہ عائد کیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ جرمانہ عائد کیے جانے کی وجہ سے وہ دلبرداشتہ ہوا اور اس نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا۔ چنچولی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ملحوظ رہے کہ ابھی کچھ دن قبل سبھرامنیا نامی علاقے میں ایک کنڈکٹر چلتی بس سے ندی میں کود کر اس وجہ سے خودکشی کرلی تھی کہ ایک خاتون نے اس پر پانچ سوروپئے کے چینج دینے میں گھپلہ کیا تھا۔

Share this post

Loading...