صدر بلدیہ و نائب صدر بلدیہ سمیت کانگریس کے11بلدیہ بیدر کا استعفیٰ (مزید خبریں )

انھوں نے بتایا کہ مجلسِ بلدیہ بیدر پر کانگریس کا اقتدار ہے ۔صدر کانگریس اور نائب صدر کانگریس کے ہونے کے باوجود بلدیہ بیدر کے ترقیاتی کاموں کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے یکسر نظر انداز کیا جانا معنی خیز بات ہے۔انھوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے اور عوام نے ہم سے اُمید بنائے بیٹھی ہے کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت رہنے کی وجہ سے بیدر شہر کی ترقی ہوگی۔مگر بیدر شہر میں ترقیاتی کاموں کو جب مجلسِ بلدیہ بیدر کے متحدہ طورپر ایس ایف سی 2014-15اورتیرھویں فائنانس(جنرل بنیادی گرانٹس )2014-15 بلدیہ بیدر کا ایکشن پلان وغیرہ جیسے ترقیاتی منصوبوں کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے یکسر نظر کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے مارچ 2014سے تاحال مجلسِ بلدیہ بیدر کے ترقیاتی کام ہم نہیں کر پائے ۔ انھو ں نے کہا کہ گزشتہ موسمِ گرما سے اب تک شہر بیدر کی عوام کو پینے کے پانی کو سپلائی کئے جانے کے معاملہ میں محکمہ اربن واٹر سپلائی اپنی ذمہ داری سے ہاتھ اُٹھادیتا ہے اور کبھی یہ کہا جاتا ہے کہ پینے کے پانی کیلئے جلد سے جلد یکسوئی کی جائے گی ۔ایسی صورتحال میں ہم عوام کو کیا جواب دیں ۔ محترمہ فاطمہ انور علی صدر مجلس بلدیہ بیدر نے کہا کہ میں شہر کی اول شہری ہوں مجلسِ بلدیہبیدر کے صدرکے چیمبرمیں بغیر سیرچنگ وارنٹ پولیس کی جانب سے کھول کر سیرچ کیا جاتا ہے اور آئے دن مجلسِ بلدیہ بیدر کے دفتر کو پولیس کی جانب سے سیرچ کرنے سے عوام میں صدر بلدیہ و نائب صدر اور ارکانِ بلدیہ کی شبیہ کو خراب کرنے کے مترادف ہے۔محترمہ فاطمہ انور علی نے بتایا کہ بحیثیت صدر مجلس بلدیہ بیدرہونے کے باعث مجھے سرکاری پروگرامس میں میرے پروٹوکول کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔انھوں نے بتایا کہ جب وزیر اعظم اور ریاستی وزیر اعلی بیدر آئے مجھے اس کی اطلاع نہیں دی گئی ‘اسی طرح مُختلف سرکاری تقاریب کا دکر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تفریق مجھ سے برتی جارہی ہے اور سلسلہ میں آوازاُٹھانااور انصاف کی بات کرنا کسی قسم کی غلطی نہیں ہے ۔مذکورہ بالا تمام صورتحال کے پیشِ نظر صدربلدیہ و نائب صدر بلدیہ بیدر کے بشمول 11 ارکانِ بلدیہ بیدر آج بیدر ضلع کانگریس صدر کو کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے استعفی پیش کئے ہیں 


یادگیر ضلع جرنلسٹ اسو سی اسیشن کی جانب سے امین نواز کو مبارک باد

یادگیر:۔۲۹ جنوری ( فکروخبر/سید ساجد حیات یادگیر) :۔اردو کی زرخیز زمین علاقہ حیدرآباد کر نا ٹک کے شہر بیدر کے معروف و معتبر اردو صحافی جناب محمد امین نواز کو یوم جمہوریہ کے موقع پر بیدر ضلع انتظامیہ کی جانب سے انکی صحافی خدمات پرتہنیت پیش کر کے ایوارڈ سے نوازے جانے پریادگیر ضلع جرنلسٹ اسو سی اسیشن کے صدر سنجیو راؤ کلر نی اور دیگرعہدیداران و ارکان نے دلی مبارک باد پیش کی ہے، اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، 


عربی مدرسہ جامعہ نورالاسلام چٹگوپہ میں یوم جمہوریہ تقریب پرچم کشائی 

بیدر۔29؍جنوری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔عربی مدرسہ جامعہ نورالاسلام چٹگوپہ میں یوم جمہوریہ تقریب پرچم کشائی کے ذریعہ انجام دی گئی۔ پرچم کشائی کا فریضہ راشد پٹیل نے انجام دیا۔مبینہ طورپر جامعہ کے چھت پرپرچم کشائی کی گئی ۔ مدرسہ کی انتظامیہ اور علماء نے ترنگے کو سلیوٹ کیا۔جبکہ اسلم میاں سکریٹری نے خصوصی لیکچردیا۔ پرنسپل مولانا صادق ندوی اور عثمان کے علاوہ طلباء موجودتھے۔ ***


مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء ہندضلع بیدر کی عمرہ سے واپسی

بیدر۔29؍جنوری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء ہند کی بعد ادائیگی عمرہ وزیارت روضۂ مقدسہ آج صبح 8؍بجے مورخہ 30؍جنوری بذریعہ سعودی ایر لائنزشمس آباد طیران گاہ پہونچیں گے اور حسب معمول جامع مسجد بیدر میں جمعہ کی امامت و خطابت فرمائیں گے ۔


منزہ تحریم نے قُرآنِ مجید حفظ تکمیل کیا

بیدر۔29؍جنوری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔حفظ قرآن مجیدکرنے والے خوش نصیب طلباء کے والدین کو اﷲ تعالیٰ ان کے سروں پر ہیرے جوہرات ،یاقوت و زمرود کا تاج پہناکر فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ ان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے جنت میں لے جاؤ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی سیّد سراج الدین نظامی بانی وناظم جامعہ روضۃ البنات ،علی باغ بیدر میں جامعہ ہذا میں منعقدہ تقریب تکمیل حفظ قرآن مجیدکو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔مولانا نے مدرسہ جامعہ روضۃ البنات میں حفظ القرآن مجید کی تکمیل کرنے والی طا لبہ منزہ تحریم کے والد جناب احمد مظفر الدین جاوید کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آپ بڑے ہی خوش نصیب ہیں کہ آپ نے اپنی دختر کو قرآن کی تعلیم دی ۔ اس موقع پر مولانا حافظ وقاری محمد مجیب الرحمن نظامی اُستاذ جامعہ ہذا ، طلبہ منزہ تحریم ، جناب احمد مظفر الدین جاوید کی مولانا موصوف نے بکثرت گلپوشی فرمائی۔جناب کمال الدین شمیم ، جناب اقبال احمد خان (قطب) سابق رکن بلدیہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور گلپوشی فرمائی، مولانا مفتی محمد خواجہ معین الدین نظامی بانی ناظم جامعہ معھد انوارالقرآن بیدر شاخ جامعہ نظامیہ ، مولانا محمد فیاض الدین نظامی ،مولانا عظیم احمد قادری انواری نظامی نے بھی مخاطب کرتے ہوئے مولانا مجیب الرحمن نظامی اور طلبہ منزہ تحریم اورجناب احمد مظفر الدین جاوید کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے دعا فرمائی۔جناب عبدالرحمن منتظم جامعہ روضۃ البنات نے نظامت کے فرائض واظہار تشکر کیا۔***


آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن بیدریونٹ کی جانب سے

ایک روزہ تعلیمی کانفرنس بعنوان \"معیاری تعلیم اور اساتذہ کا کردار\"کا انعقاد 

بیدر۔29؍جنوری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن بیدریونٹ کی جانب سے ایک روزہ تعلیمی کانفرنس بعنوان \"معیاری تعلیم اور اساتذہ کا کردار\"کا انعقاد بمقام مغل گارڈن فنکشن ہال، بیدر میں عمل میں آیا۔ اس کانفرنس کا آغازحافظ محمد ریاض الدین تعلیمی رابطہ کار کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا اور جناب عبدالمجید مدرس نے تلاوت کی ترجمانی پیش کی۔جناب محمد مقصود علی مدرس نے نعت شریف سُنائی۔ محمد نجیب الرحمن خان مقامی صدر آئیٹا بیدرنے تمام شرکاء کا پر تپاک استقبال کیا اور تمام شرکاء کو تنظیم کی جانب سے تحائف پیش کئے۔ جناب افتخار احمد ضلعی صدر آئیٹا بیدر نے آئیٹا تنظیم کے قیام اور اُس کے اغراض و مقاصد پر مفصل روشنی ڈالی۔اور ساتھ ہی ساتھ تنظیم کی جانب سے اساتذہ کے لئے جاری ہونے والے سہ ماہی مجلہ \"افکارِ معلم\"کی اجراء تمام شرکاء کے ہاتھوں کی گئی۔مہمان مقرر محترم محمد ظہیر الدین صاحب مقامی صدر آئیٹا رائچوریونٹ نے \" موجودہ تعلیمی نظام اور ہماری ذمہ داریاں\"عنوان پر سیر حاصل تبادلۂ خیال کیا۔ محترم ڈاکٹر محمد گلسین بی-ای-او، بیدرکو اُن کے مقالے \"ضلع بیدر میں خواتین کی تعلیمی صورتِ حال\"پر مولانا آزاد یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر آئیٹا کی جانب سے مولوی محمد فہیم الدین صاحب و دیگر مہمانوں کے ہاتھوں تہنیت پیش کی گئی۔ بعد تہنیت جناب ڈاکٹر محمد گلسین صاحب نے کہا کہ تعلیم انسان کو خود شناسی کے ساتھ ساتھ خدا شناسی کے مدارج بھی طئے کئے جاسکتے ہیں۔محترم عنایت الرحمن شندھے صاحب ضلعی تعلیمی آفیسر اکشر داسوہا بیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک ہم کو کیا دے رہا ہے یہ نہ سوچئے بلکہ ہم ملک کو کیا دے رہے ہیں اس پر غور کریں۔ مولوی محمد فہیم الدین صاحب رُکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند، کرناٹکا نے مثالی معلم کے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بہترین اساتذہ کلوروفل کی طرح ہیں جو سماج کی بُرائیوں کو اپنے اندر لے کر صالح سماج کی تعمیر میں اپنا کردار اداکرتے ہیں۔مثالی معلم میں جب تک ماں کی ممتا اور باپ کی شفقت کے جذبات یکجا نہ ہوں تب تک وہ طلباء میں تعلیم کو منتقل نہیں کرسکتا۔سیّد فرقان پاشاہ رُکنِ اسٹیٹ اڈوائزری کمیٹی آئیٹا کرناٹکانے اساتذہ کومسابقتی امتحانات میں حصّہ لینے اور دیگر لوگوں کو بھی ترغیب دینے کی بات کہی۔محمد نظام الدین صاحب ریاستی صدر آئیٹا کرناٹکا نے اپنی صدارتی کلمات میں فرمایا کہ اساتذہ سماج میں اپنا اعتماد کھوتے جارہے ہیں۔ اپنے کردار کے ذریعہ سے اور کمرۂ جماعت میں طلباء پر انفرادی توجہ کے ذریعہ ایک صالح سماج تیار کرنے میں اپنا رول ادا کریں تاکہ پھر سے سماج میں اساتذہ کے تعلق سے وہی اعتماد بحال ہوسکے۔ اس تعلیمی کانفرنس میںآئیٹا بیدریونٹ کی جانب سے سال2014-15کے لئے بیدر تعلقہ کے 6اساتذہ کو \"مثالی معلم ایوارڈ \"سے بھی نوازاگیا۔ ایوارڈکو مومنٹو، توصیفی سند، کتاب و نقد رقم کی شکل میں دیاگیا۔ جن حضرات کو ایوارڈ دیا گیا اُن کے نام یہ ہیں:(1)محمد یداللہ بیگ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بیدر(2)محمد مکرم، الامین بوئیز ہائی اسکول بیدر (3)محمد شبّیر احمد ،جوہر ہائی اسکول بیدر(4)شاہین بیگم، گورنمنٹ اُردو ہائیر پرائمری اسکول چِٹّہ(5)فہمیدہ بیگم، الامین ہائیر پرائمری اسکول سردارپورہ بیدر(6)زُلیخا بیگم ،ریڈیئنس ہائیر پرائمری اسکول بیدر۔انعامات کی تقسیم کے بعد وزڈم ہائی اسکول بیدر کے جماعت نہم کے طلباء اور گائیڈ معلم کو قومی سطح کے سائنس ماڈل مقابلہ جات میں دوّم انعام حاصل کرنے کے سبب آئیٹا بیدر یونٹ کی جانب سے تحائف کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔ اِمسال کے \"مثالی معلم ایوارڈ\"حاصل کرنے والے دو اساتذہ نے اپنے احساسات کا اظہار کیا۔پروگرام کی نظامت محمد اسماعیل پٹیل مقامی مشاورتی کمیٹی ممبر آئیٹا بیدر یونٹ نے بحسنِ خوبی انجام دی۔ محمد خلیل احمد خان سکریٹری آئیٹا بیدر یونٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ مولوی محمد فہیم الدین صاحب کی دُعا کے بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور ظہرانہ کے بعد اِس بمقصد ایک روزہ تعلیمی کانفرنس کا اختتام عمل میں آیا۔

Share this post

Loading...