نیلامی میں مودی کے نام لکھے ہوئے متنازعہ سوٹ کی بولی 1 کروڑ 21 لاکھ پہنچی (مزید اہم ترین خبریں )

اس سوٹ پر تنازعہ بھی پیدا ہوا تھا۔ اس پر بولی لگنی بھی شروع ہو گئی ہے۔ سورت کے کاروباری سریش اگروال نے مودی کے سوٹ پر ایک کروڑ کی بولی لگائی ہے جب کہ اس سے قبل راجو بھائی اگروال نے سوٹ پر 51 لاکھ روپے کی بولی لگائی تھی۔ اس کے بعد 1 کروڑ روپے کی بولی لگی۔ پھر چوتھی بولی 1 کروڑ 11 لاکھ کی لگی۔ اس کے بعد 1 کروڑ 21 لاکھ کی بولی لگی ہے۔ سوٹ کی نیلامی 20 فروری کو ہوگی اور تب تک بولی لگتی رہے گی۔ سیاسی طوفان کھڑا کر دینے والے اس سوٹ کی نیلامی ان 455 چیزوں کے ساتھ کی جائے گی جو مودی کو وزیر اعظم کی شکل میں ان کے تقریباً 9 مہینے کے دور اقتدار کے دوران انھیں تحفہ میں ملی ہیں۔ ان سے ہونے والی آمدنی وزیر اعظم کے دیرینہ 146سوچھ گنگا مشن145 میں استعمال کی جائے گی۔ پہلے ان تحفوں کو عوام کے دیکھنے کے لیے رکھا گیا ہے۔ لوگ انھیں 18 اور 19 فروری کو دیکھ سکتے ہیں۔ 20 فروری کو ان تحفوں کو نیلام کیا جائے گا۔ اس سے جو بھی پیسے ملیں گے اسے گنگا صفائی پروجیکٹ میں عطیہ دیا جائے گا۔


مذہبی رواداری پر مودی کی نصیحت عیسائیوں کے لئے تھی: وی ایچ پی

نئی دہلی۔18فروری(فکروخبر/ذرائع) مذہبی رواداری پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کو بھلے ہی اقلیتوں کے لئے یقین دہانی کے طور پر دیکھا جا رہا ہو، مگر وشو ہندو پریشد کا کچھ اور ہی خیال ہے. تنظیم کا کہنا ہے کہ میڈیا وزیر اعظم کی بات کا غلط مطلب لے رہا ہے. وی ایچ پی کے مطابق پی ایم کی نصیحت دراصل \'ہندوؤں پر حملے کر رہے عیسائیوں\' کے لئے تھی.وشو ہندو پریشد کا کہنا ہے، \'مودی نے اسی دن عیسائیوں کی اسمبلی میں تقریر کی، جس دن دہلی پولیس نے بتایا کہ 7 گرجا گھروں کے مقابلے 206 مندروں پر حملے ہوئے ہیں. اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ایم عیسائیوں کو مذہبی طور پر سی شیل بننے اور ہندو مذہب کا احترام کرنے کی نصیحت دے رہے تھے. \'تنظیم کے سیکرٹری جنرل سریندر جین نے بتایا، \'وزیر اعظم نے نہ تو اقلیتوں کا ذکر کیا اور نہ ہی کسی مذہب کا نام لیا. خبر کے سوداگر اپنا اجیڈا تشٹ کرنے کے لئے غلط مطلب نکال رہے ہیں. جب انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا، تو آپ کو دیکھنا چاہئے کہ کن حالات میں بات کہی گئی ہے. گرجا گھروں پر مبینہ حملے کافی دنوں سے چل رہے ہیں، مگر پی ایم نے کبھی تبصرہ نہیں کیا. وہ تب بولے جب دہلی پولیس نے 206 مندروں پر حملے کی بات کہی. انہوں نے اس دن یہ تبصرہ کی، جب امریکہ میں بھی مندر پر حملہ کیا گیا. \'جین نے یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ پی ایم کے بیان میں یہ پیغام تھا کہ اقلیتوں کے مفادات کی حفاظت کی جائے گی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندو تنظیموں کی طرف بھی پی ایم کا کوئی اشارہ نہیں تھا، ایسے میں \'گھر واپسی\' اور \'لو جہاد کی مخالفت\' جیسے پروگرام جاری رہیں گے.وی ایچ پی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پی ایم کا پیغام ان لوگوں کے لئے تھا جو دوسرے مذاہب پر حملے کرتے ہیں. یہ عیسائی ہی ہیں جو ہندو دیوی دیوتاؤں کو ذلیل کرنے والی چیزیں لکھتے ہیں، ہندو مذہب کے خلاف نفرت پھیلانے کی تحریک چلاتے ہیں. اسی لئے تو ہندوؤں کی سبھا میں مودی نے کبھی یہ باتیں نہیں کہی. اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے عیسائی برادری سے کہا ہے کہ آپ کو ہندو مذہب کا احترام کرنا شروع کر دینا چاہئے. \'واضح رہے کہ پی ایم مودی نے منگل کو ایک چرچ کے پروگرام میں کہا تھا، \'میری حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ سب کو پوری مذہبی آزادی ملے اور بغیر دباؤ کے ہر ایک کو کوئی بھی مذہب اپنانے کی آزادی ہو.'


اترپردیش میں خواتین پر استحصال کے واقعات میں اضافہ:مالتی چودھری

ہاپوڑ۔18فروری(فکروخبر/ذرائع)راشٹریہ لوک دل مغربی اترپردیش کی صدرمالتی چودھری نے کہا ہے کہ ریاست میں خواتین کے استحصال کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔خواتین ریاست میں خود کوغیرمحفوظ محسوس کررہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ مغربی اترپردیش میں تنظیم کو مضبوط کرنے کیلئے مہم شروع کی جائے گی پارٹی کے صدر نے انھیں مہم کی ذمہ داری سپرد کی ہے۔مالتی چودھری آج تحصیل چوپلا واقع ادارے میں صحافیوں سے گفتگوکررہیں تھیں انھوں نے کہا کہ مغربی اترپردیش میں خواتین کی تنظیم کی تشکیل کیلئے انھوں نے مہم شروع کی ہے۔انھوں نے کہا کہ سہارنپور ،مظفرنگر ،بجنور، ہاپوڑ، بلندشہر اورعلی گڑھ میں خواتین کی تنظیم تیار کرلی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف مظالم کو دیکھتے ہوئے راشٹریہ لوک دل نے خواتین کو تحفظ مہیا کرانے کیلئے خواتین تنظیم تشکیل کی ہے۔حال ہی میں دہلی کے اسمبلی انتخابات میں یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بی جے پی کی مقبولیت میں کمی ہوتی جارہی ہے۔انھوں الزام عائد کیا کہ مرکزی وریاستی حکومتیں کسان مخالف ہیں۔دونوں حکومتوں کے ذریعہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورانہیں کیا گیا ہے۔اس موقع پر مینا ، انورادھاشرما اورگیتاچودھری وغیرہ موجودتھیں۔


زمین کاروباری سے چالیس ہزارکی لوٹ

بارہ بنکی۔18فروری(فکروخبر/ذرائع)زہرخورانوں نے نشیلی اشیاء کھلا کر کاروباری سے چالیس ہزار روپئے لوٹ اسے چلتی ہوئی ٹرین سے پھینک دیا۔گاؤں کرنگدھا کے لوگوں نے کاروباری کے قبضہ سے ملے موبائل سے اہل خانہ کو حادثہ کی اطلاع دی۔ یہ حادثہ کوتوالی فتحپورعلاقہ کے گاؤں کرندھا میں پیش آیا ۔ اتوار کی صبح بیت الخلاء جاتے ہوئے گاؤں کے لوگوں نے بیہوش نوجوان کو ریلوے لائن کے قریب پڑے ہوئے دیکھا۔گاؤں کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی لیکن کافی دیرتک پولیس کے نہ پہنچنے پر گاؤں کے لوگوں نے نوجوان کی جامعہ تلاشی لی اوراس کے موبائل سے نوجوان کے اہل خانہ کو اطلاع دی ۔ اطلاع ملنے کے بعد نوجوان کے والد اوردیگر رشتہ دارجائے موقع پر پہنچے اورانھوں نے اس کی شناخت گاؤں وساری کے باشندے کملیش کے طورپر کی۔زخمی شیو کمار کے اہل خانہ نے بتایاکہ وہ زمین کی خریدوفروخت کا کاروبار کرتاہے اورگزشتہ یکم فروری کو ذاتی کام سے شہر سے باہر گیاہواتھا سنیچرکو جب وہ اپنے گھر واپس آرہاتھا رشتہ داراسے سی ایچ سی اردھ گنج لے گئے جہاں ڈاکٹروں اس کی حالت تشویشناک بتاتے ہوئے فتح پور کے پرائیویٹ اسپتال میں اسے داخل کرادیا جہاں پر اس کا علاج کیاجارہاہے۔ شیو کمار نے بتایاکہ ٹرین میں نامعلوم نوجوانوں نے اسے نشہ آوراشیاء کھلائی اوراس سے ۰۴ہزار روپئے لوٹ لئے جب اس نے مخالفت کی تواسے چلتی ہوئی ٹرین سے پھینک دیاگیا۔


پارک میں صراف نے خود کو کیاآ گ کے حوالے 

لکھنؤ۔18فروری(فکروخبر/ذرائع)ٹھاکر گنج کے کڑیاگھاٹ پارک میں آئے ایک صراف نے کچھ دیر ٹہلنے کے بعد خود کو تیل چھڑک کر آگ کے حوالے کردیا۔پارک کے چوکیدار نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن شدید طورپر جھلسے صراف نے موقع پرہی دم توڑ دیا۔موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاہے ۔ خود سوزی کے پیچھے مالی تنگی بتائی جارہی ہے ۔چوک کے چوپٹیاکالی جی بازارکے رہنے والے(۸۴)سالہ رمیش ورما صراف تھے ۔پہلے ان کا زیورات بنانے کا کارخانہ تھا لیکن مندی کے سبب انہیں کارخانہ بند کرناپڑا فی الحال وہ اب ایک دکان پر زیورات بنانے کا کام کررہے تھے ۔ منگل کے شام تقریباً سات بجے کام سے لوٹنے کے بعد وہ اہلیہ سے ٹھنڈائی لانے کی بات کہہ کر گھرسے نکلے اور اپنی اسکوٹر سے کڑیا گھاٹ کے پارک میں پہنچ گئے کافی دیر تک ادھرادھرٹہلتے رہے اور بعد میں پارک کی بینچ پر جاکر بیٹھ گئے اسی درمیان پارک کے گارڈ گڈو کی نظر پڑی تو وہ آگ کے شعلوں میں گھرے چیخ رہے تھے ۔فوری طورپر گڈونے آگ پرقابوپانے کی کوشش کی لیکن شدید طورپرجھلسنے سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔اطلاع کے بعد پہنچی پولیس نے ان کے ملے کارڈ سے ان کی شناخت کی پولیس کو موقع سے ایک مٹی کے تیل کی بوتل ملی ہے جو کہ ان کے گھرکی بتائی جارہی ہے ۔ 


ریمانڈپر لئے گئے گوری قتل کے ملزمین 

لکھنؤ۔18فروری(فکروخبر/ذرائع)لکھنؤمیں دل دہلادینے والے گوری قتل کیس کے ملزم ہمانشو پرجہ پتی اور انوج کمار منگل کو پولیس کی رمانڈپرتھے۔پولیس ان دونوں سے گھنٹوں پوچھ گچھ کرتی رہی ۔پولیس ابھی بھی اپنی پہلے والے تھیوری پرقائم ہے ۔یہی وجہ تھی کہ انکشاف میں ہمانشونے جس طرح سے قتل کئے جانے کی بات قبول کی تھی ٹھیک اسی طرح پولیس اس سے انہیں جگہوں پرلے جاکراس کے گھرتک پہنچی تھی ۔ گوری قتل کیس میں ایس ایس پی یشسوی یادو نے منگل کی صبح دس بجے ہمانشو اورانوج کو ریمانڈ پر لیتے ہوئے تقریباًپانچ گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی ۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہمانشوابھی بھی اپنی پہلے والی تھیوری پرہی قائم ہے لہٰذاایس ایس پی کی قیادت میں پولیس ٹیم ہمانشواور انوج کو پہلے لاٹوش روڈ لے گئی جہاں واردات والے دن ہمانشو گوری کو موٹر سائیکل پربیٹھاکر لے گیاتھا اس کے بعد ہمانشو کے ذریعے بتائی گئی جگہ پر اسے لے جایا گیا ۔ لاٹوش روڈسے چارباغ ہوتے ہوئے ایکو پارک پھر ہمانشوکے گھر پولیس نے گھرپر بھی جاکر ایک مرتبہ ثبوت جٹانے کی کوشش کی ۔ اس کے بعد پولیس ہمانشو کولیکر اس راستے پر بھی گئی جس راستے سے ہمانشونے گوری کی لاش کو ٹھکانے لگایاتھا جہاں جہاں اس کی لاش کے ٹکڑے ملے تھے پولیس نے وہاں بھی تفتیش کی ۔لیکن کوئی ثبوت نہیں مل سکا دیر شام پولیس ٹیم ہمانشو اورانوج کو لیکر خفیہ جگہ پر پہنچ گئی جہاں دیر رات میں بھی اس سے پوچھ گچھ ہوسکتی ہے جب کہ بدھ کی صبح ہمانشو اور انوج کی ریمانڈ کی ختم ہوجائے گی ۔ 


فلیٹ کے نیچے کار میں ملی ڈاکٹر کی لاش 

لکھنؤ۔18فروری(فکروخبر/ذرائع)مہانگر کے رہنے والے سی ایچ سی سیتاپور بسواں میں تعینات ڈاکٹر کی لاش اس کے ہی فلیٹ کے نیچے کار کے اندر مشتبہ حالت میں پڑی پائی گئی ۔ بتایاجارہاہے کہ کارمیں شراب کی بوتلیں بھی ملی ہیں ۔ڈاکٹر کی لاش کو دیکھ کر کالونی میں سنسنی پھیل گئی ۔اطلاع پولیس کودی گئی موقع پرپہنچی پولیس نے کارکی تفتیش کرکے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس کا کہناہے کہ زیادہ شراب پینے کے سبب ڈاکٹر کی موت ہوئی ہے ۔فی الحال معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔آبائی طور پر کانپور کے رہنے والے گورو سچان مہانگر کے منورم اپاٹمینٹ کے فلیٹ سی ۳۴۹میں رہتے تھے ۔ گورو سیتاپور (بسواں )سی ایچ سی بطور ڈاکٹر تعینات تھے ۔ ان کے والد جے پرکاش سچان کا مہانگر علاقے میں ہی میڈیکل اسٹو رہے جب کہ ان کی اہلیہ تیرشٹی سچان زیادہ تر اپنے میکے میں ہی رہتی ہے وہیں گورو کے چھوٹے بھائی ابھیشیک سچان قنوج میں ڈاکٹر ہیں۔بتایاجاتاہے کہ دوشنبہ کو شیوراتری کی چھٹی تھی لہٰذا گوروسچان گھرپر ہی تھے ۔ گارڈ کے مطابق ۱۱بجے گورو سچان کی کار ان کے فلیٹ کے نیچے کھڑی دیکھی گئی تھی اس کے بعد دن بھر ان کاکچھ پتہ نہیں چلا۔ دیر شام گارڈ جب کسی کام سے گورو سچان کے فلیٖٹ کے پیچھے پہونچا تو کارکے اندر ڈرائیور والی سیٹ کے بغل میں گوروسچان بیٹھے ہوئے تھے ۔اس پر گارڈ نے انہیںآوازدی لیکن کوئی جواب نہیں ملا ۔اس نے کسی انہونی کے اندیشہ پر پولیس کو اطلاع دی موقع پر پہونچی پولیس تفتیش کی اور گورو کو اسپتال لے جانے کی کوشش کی لیکن تب تک ان کی موت ہوچکی تھی ۔گارڈ نے پولیس کوبتایاگورو شراب پینے کے عادی تھے جس کے سبب ان کی اہلیہ ان کا جھگڑاہوتارہتاتھا۔ اسی وجہ سے ترشٹی سچان زیادہ تر اپنے مائیکے میں ہی رہتی تھیں ۔وہیں پولیس کا کہناہے کہ کارکا شیشہ بند کرکے شراب پینے کے سبب گورو کی موت ہوئی ہے ۔ فی الحال لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔ پوسٹ مارٹم رپور ٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی ۔ وہیں اہل خانہ نے بھی کوئی الزام نہیں لگایاہے ۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔ 


کانگریس کونسلر حامیوں کے ساتھ سماج وادی پارٹی میں شامل

بارہ بنکی۔18فروری(فکروخبر/ذرائع)سماج وادی پارٹی دفتر میں ضلع صدر ڈاکٹرکلدیپ سنگھ کی صدارت میں ایک جلسہ منعقد کیاگیا۔ جلسہ میں شکیل عرف پلو،کونسلرٹاؤن ایریابارہ بنکی اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ کانگریس پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ پارٹی کے ضلع صدر نے انھیں پارٹی میں شامل کرایا۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے قومی سربراہ ملائم سنگھ یادو سماج کے تمام طبقوں کے خیر خواہ ہیں ان کی زیرسرپرستی ریاست میں عوامی مفاد کی اسکیم شروع کی گئی ہیں۔ریاست کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے گزشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران جو وعدے کئے وہ تقرباًپورے کردئے گئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے قول وفعل میں فرق نہیں ہے ۔ انھوں نے ایمبولنس خدما ت کے ذریعہ یہ ثابت کردیاہے کہ سماج وادی پارٹی جو کہتی ہے وہی کرتی ہے۔جلسہ کی نظا مت ضلع سکریٹر گیان سنگھ یادو نے کی ۔ اس موقع پر سابق ایم ایل سی اروند یادو، راجیندر ورما، پارٹی کے جنرل سکریٹری انل یادو ، اجیت جھا،دھیرج گلسیااورآفاق وغیرہ موجودتھے۔

Share this post

Loading...