یکم دسمبر سے آگمبے گھاٹ ٹرافک کے لیے بند (مزید ساحلی خبریں )

اور اڈپی سے جانے والی سواریاں بھی اسی راستہ سے ہوتے ہوئے شیموگہ پہنچیں گی۔ تیرتھ ہلی سے کنداپور اور بیندور کو جانے والی بسیں مستی کٹے ، بالے برے گھاٹ روڈ ، سداپور اور کنڈلور کے راستے سے جائیں گی ۔ 


منگلور : بس پرپتھراؤ سے ایک مسافر زخمی 

منگلور 20؍ نومبر 2016(فکروخبرنیوز) چلتی بس پر پتھراؤ کے نتیجہ میں ایک نوجوان مسافر کے زخمی ہونے کی واردات کل رات تھوکوٹوعلاقے میں پیش آئی ہے۔مقامی لوگوں نے پتھراؤ کرنے والے شرپسند کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت حفیظ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ مسافر اسٹیٹ بنک سے تھوکوٹو جانے کے لیے سوار ہوا ، جب کنڈکٹر نے اسے بیٹھنے کے لیے کہا تو اس نے کنڈکٹر سے بحث شروع کی اور منگلور سے تھوکوٹو پہنچنے تک کنڈکٹر سے بحث کرتا رہا جس سے دیگر مسافروں کو کافی پریشانی ہوئی۔ جب مذکورہ مسافر تھوکوٹو پہنچا تو اس نے بس سے اترکر اپنے غصہ بس پر پتھراؤ کرتے ہوئے نکالا ۔ ایک بڑا سا پتھر بس کے پچھلے حصہ پر لگا جہاں بیٹھے مسافر کو پتھر لگنے سے چوٹیں پہنچیں ہیں۔ عوام نے فوری طور پر حفیظ کو گرفتار کرلیا جس کے بعد اس نے وہاں سے فرار ہونے کی ناکام کوشش بھی کی ۔ بعد میں اسے پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ 



بائک چوری کے الزام میں دو افراد گرفتار 

بنگلور 20؍ نومبر 2016(فکروخبرنیوز) وکٹوریہ اسپتال حدود کے پولیس کی جانب سے تین آٹو رکشہ اور دو بائک چوری کرنے والے افراد کو حراست میں لیے جانے کا اطلاع فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت اشرف عرف سید لالو (29) مقیم بانا شنکری اور یاسر (28) مقیم کاویری نگر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ذرائع کو پولیس سے ملی اطلاعات کے مطابق مذکورہ ملزمان وانی ولاس اسپتال کے اطراف چکر لگارہے تھے اور وہاں موجود ایک پلسر بائک (KM 02 HA6359) چوری کرتے ہوئے وہاں سے چلتے بنے ۔ ان دونوں پر نظر رکھی پولیس نے جب بائک کے دستاویزات کی چھان بین کرنے کے لیے جب انہیں روکا تو ان کے پاس اس کے کوئی دستاویزات موجود نہیں تھے اور پولیس نے انہیں اسی وقت حراست میں بھی لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاس سے چوری شدہ گاڑیاں ضبط کرلی ہیں جس کی مالیت2,75,000 بتائی جارہی ہے۔

Share this post

Loading...